بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے منظورشدہ اقسام ساہیوال 2002‘ اگیتی2002‘ایف ایچ 810ہائبرڈودیگر ہائبرڈاقسام کاشت کریں تاکہ انہیں بہترمالی فوائدحاصل ہوسکیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکاربہاریہ مکئی کی کاشت کے لئے زمین کو ہل چلاکر اچھی طرح تیارکرلیں اور کاشت کے لئے سنگل روکاٹن ڈرل یا ٹریکٹرڈرل استعمال کی جائے جبکہ شرح بیج ڈرل سے کاشت کرنے کی صورت میں 12تا15کلوگرام اوروٹوں میں کاشت کی صورت میں8تا10کلوگرام فی ایکڑڈالی جائے۔

انہوں نے کہا کہ درمیانی زرخیززمین میں بہاریہ مکئی کی ہائبرڈاقسام کیلئے2بوری ڈی اے پی‘2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت جبکہ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریااستعمال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں