عقیل خان

بھارت کے خلاف کھیلنا دلچسپ ہوتا ہے، عقیل خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا دلچسپ ہوتا ہے لیکن دبائوبھی ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عقیل خان نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات اکثر ہوتی رہتی ہے، 90 فیصد بھارتی کھلاڑیوں کی گیم کو جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو گراس کورٹ پر کھیلنے کا طریقہ آتا ہے، پاکستان کی اسٹرینتھ بھی گراس کورٹ ہے، بھارت کیخلاف اپنی بہترین ٹینس کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ ڈیوس کپ کے لیے پریکٹس بھرپور کی ہے، کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کے کم میچز کھیلے ہیں، 2006 میں ممبئی میں بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں