وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی، پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ہے، پڑوسی ملک پر سب سے زیادہ دباﺅ ان کی اندرونی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ہے اور ان کی 30 ملین آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں،ماہ اپریل میں بھارت میں 73لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطی میں سیز فائر ممکن ہوا،عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے،عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 39سالوں بعد پاکستان کے وزیرخارجہ نے عراق کا پہلا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطی میں سیز فائر ممکن ہوا۔ کوشش ہے کہ امن عمل آگے پڑھے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا۔ یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔ کشمیر سے متعلق انھوں نے بتایا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش تھیں،متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے لیگ کروانے کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی۔ وزیرخارجہ نے بھارت سے متعلق کہا کہ پڑوسی ملک پر سب سے زیادہ دباو ان کی اندرونی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ہے اور ان کی 30 ملین آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں۔ ماہ اپریل میں بھارت میں 73لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ افغانستان سے متعلق وزیرخارجہ نے بتایا کہ افغانستان کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کو کل آگاہ کیا ہے اور اس مسئلے پر اپوزیشن کی تجاویز بھی لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں