شبلی فراز

بھارت پاکستان کو پانی روکنےکی دھمکی دیتا ہے ، پاک انڈیا واٹر ٹرینی کے مطابق خلاف ورزی ہے ، شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن)سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی روکنے کےلئے دھمکی دیتا ہے ، پاک انڈیا واٹر ٹرینی کے مطابق روکنا خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان شیئرڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ بارے قومی سیمینار سے سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہاکہ بھارت پاکستان کو پانی روکنے کیلئے دھمکی دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاک انڈیا واٹر ٹریٹی کے مطابق پانی روکنا خلاف ورزی ہے، پاکستان نے پانی کی بحران سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی تیار کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان میں بھی پانی کی بحران بارے غور کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے نتیجے میں پانی کی مقدار میں بھی کمی کا سامنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں زیر زمین ہانی کی سطح میں کمی واقع ہورہی ہے، خاص طور پر بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح بہت زیادہ کم ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کی بنیادی وجہ ہینڈ پمپس و ٹیوب ویلز کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، ہمیں اپنہ زرعی نظام و طریقہ کار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانی کی مینجمنٹ بارے درسی کتب کے زریعے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں