عامر

بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،محمد عامر بھی برہم

چنئی (عکس آن لائن)فاسٹ بولر محمد عامر بھی بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کااظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔محمد عامر نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں