بچوں کی تجارت

بھارت میں بچوں کی تجارت عام ہو گئی، ہر 8 منٹ میں ایک بچہ اغواء

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارت میں بچوں کی تجارت عام ہو گئی، آٹھ منٹ میں اپنوں کے ہاتھوں ایک بچے کا اغوا ہونے لگا، بچوں کو بھیک مانگنے، لیبر کے کاموں پر لگایا جانے لگا۔ کئی کو جسم فروشی پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔

ماؤں کی آنکھیں نم، ایک سال میں ستر ہزار بچوں کا اغوا مودی سرکار کے ماتھے پر کلنک کا داغ ہے۔بھارت بچوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا، فروخت کا مکروہ کاروبار بڑھ گیا۔ ہر آٹھ منٹ میں اپنوں کے ہاتھوں ایک بچہ اغوا ہو رہا ہے جس کی وجہ غربت ہے، بچوں کے غائب ہونے پر والدین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومنٹری میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اغوا ہونیوالے بچوں کو جبری مشقت، بھیک مانگنے اور جسم فروشی پر لگایا جاتا ہے۔

زیادہ تر ان کے اپنے رشتہ دار، والدین کو سہانے خواب دکھا کر دوسرے شہروں میں لے جاتے اور فروخت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں