شاہ محمود قریشی

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف کوئی شک و شبہ نہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے،

کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنےکی کوشش کررہاہے، بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کےالزام لگائے،

بھارت نےسفارتی عملے کو50فیصدکمی کرنےکاکہا، سفارتکاروں کےساتھ دہلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی

ہے،بھارتی ہائی کمیشن 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے، بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائےگا،

بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے،بھارت کے الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے۔

بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے اہم بیان میں کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے،

بھارت کو اندرونی چیلنجز کاسامناہے،کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنےکی کوشش کررہاہے، کشمیرمیں ہرروزشہادتیں ہورہی ہیں،

بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کےالزام لگائے، بھارت نے سفارتی عملے کو50فیصدکمی کرنےکاکہا،

سفارتکاروں کےساتھ دہلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ہم بھی بھارتی سفارتی عملے میں50فیصدکمی کاارادہ

رکھتے ہیں، چین کاخطے کے امن وامان کوسامنے رکھتے ہوئے رویہ مناسب تھا، بھارت نےمتنازعہ علاقے میں تعمیرات کیں،

بھارت کے تجاوزکرنے پرچین کوردعمل دیناپڑا، پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئے گا تو بھارتی عملہ بھی جائگا ،

بھارتی ہائی کمیشن 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے، بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائےگا،

چین کےہاتھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے، پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں،

بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے،

الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے، سعودیہ،ترکی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں فیصلے کومستردکیا،

کچھ چیزیں ہوتی ہیں جن کافورم میڈیانہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں