نریندر مودی

بھارت اپنے لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہا ہے،وزیرِ اعظم مودی کا دعویٰ

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنے لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے

میں کامیاب رہا ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ گذشتہ چند مہینوں سے جس طرح سے

پورا ملک متحد اور کورونا کے خلاف لڑ رہا ہے اس نے بہت سے خدشات کو غلط ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی

ختم نہیں ہوا ہے لہذا سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یقینا ایک شخص کو بھی کھونا افسوسناک ہے.

لیکن انڈیا لاکھوں شہریوں کی جان بچانے میں بھی کامیاب رہا ہے،اب بھی کورونا کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے،یہ بہت سی جگہوں

پر تیزی سے پھیل رہا ہے ، لہذا ہمیں بہت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں