ہندوتوا پالیسیوں

بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب خطے کا امن داوپر لگارہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،شاہ محمود

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب خطے کا امن داو پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر معید یوسف،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت ہوئے۔

اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، بھارتی اقدام عالمی قوانین، بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یواین سیکرٹری جنرل،صدرسیکیورٹی کونسل،او آئی سی سیکرٹری جنرل کوآگاہ کیا، بھارت کے مذموم عزائم سے بڑے فورمز کو آگاہ کر چکے ہیں، بھارت اپنی ہندوتواپالیسیوں کے سبب خطے کا امن داو پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارتی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے بھارتی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے ، بھارت سرکار اپنی داخلی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتی ہے، جس کے لئے گھناو¿نے ہتھکنڈےاستعمال کر رہی ہے۔افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں