ٹرمپ

بھارت اور چین کے مابین ثالثی کرانے کیلئے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش

واشنگٹن(عکس آن لا ئن )امریکہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت اور چین کو ثالثی کی پیشکش کر دی ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اور ہلاکتوں پر انتہائی تشویش ہے ،

بڑوں کے درمیان اختلافات خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہے،ایسے واقعات مسئلے کا حل نہیں ، دونوں ممالک کی قیادت کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے ۔

امریکی میڈیا کے مطاق محکمہ خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کی افواج کے درمیان دہائیوں بعد ہونے والے مہلک ترین تصادم میں 20 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ پر امن طریقوں سے اپنے اختلافات کو حل کریں۔

بھارت اور چین دونوں نے کشیدگی کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ہم موجودہ صورت حال کے پر امن حل کی حمایت کرتے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت خطے کے بڑے ممالک ہیں ،

دو بڑوں کے درمیان کشیدگی خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،فوجی ہلاکتوں پر انتہائی تشویش ہے یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ،دونوں بڑوں کو جتنا جلدی ممکن ہو سکے مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے تا کہ مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں