بھارتی کسانوں

بھارتی کسانوں کا احتجاج، بی جے پی کیخلاف ریلیاں، 70 مظاہرین گرفتار

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، پنجاب اور ہریانہ میں کاشتکاروں نے بی جے پی کے خلاف ریلیاں نکالیں، پولیس نے 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ میں کسانوں نے بی جے پی رہنما کو گھیر لیا، مودی کے حمایتی کو پولیس کی نگرانی میں بھاگنا پڑا۔شہر کرکشیترا میں ہزاروں کسانوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔

پولیس نے دھاوا بول کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ شرکا کا کہنا تھا وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ ڈی ایس پی کے حکم پر اہلکاروں نے انہیں زبردستی اٹھا دیا۔ پولیس نے 70 سے زائد مظاہرین کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، کسانوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔ شاہراہ پر ٹال ٹیکس ختم کرنے کے لیے 4 دن کا الٹی میٹم دے دیا، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مزید اقدامات کی وارننگ بھی دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں