بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ کی مخالفت کردی

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ کی مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے سربراہ نے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ

پندرہ دن تک کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق نہیں۔انگلینڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا چودہ روز

قرنطینہ میں رہنا مایوس کن اور نامناسب تھا۔ہماری کوشش ہے کہ آسٹریلیا میں ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا

نہ ہو،صدر بی سی سی آئی کے مطابق دسمبر، جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز

شیڈول ہیں۔ہم اس دورے میں قرنطینہ پریڈ کم سے کم دنوں کا چاہتے ہیں۔اور جلد کرکٹ میچز کا آغاز چاہتے ہیں۔

دسمبر جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں،اس سے پہلے دوہزار اٹھارہ/انیس

کی سیریز میں بھارت نے دو ایک سے کامیابی پائی تھی۔ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیریز ماضی کا حصہ

بن چکی، اب میزبان ٹیم زیادہ مضبوط ہے،ٹف سیریز ہوگی، انڈین ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ زبردست ہے بس بلے بازوں

کو عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔بی سی سی آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے لیے ونڈو دھونڈ رہے ہیں،

کوشش ہے کہ دوہزار بیس کا اختتام آئی پی ایل کے بغیر نہ ہو، آئی سی سی کی طرف سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کا

فیصلہ رواں ماہ ہوجائے گا، اس کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں