روہت شرما

بھارتی مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما دورہ آسٹریلیا کے لئے پر امید

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما مستقبل قریب میں دورہ آسڑیلیا کے لیے پر

امید ہیں جو رواں سال 2020ء کے آخر میں شیڈول ہے۔ روہت نے کہا کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میں چوں پر مشتمل سیریز

ایک مرتبہ پھر کرکٹ کو اپنی منزل پر رواں دواں کر سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور فٹ ہیں.

اور بھارتی ٹیم کی کرکٹ سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں کورونا وائرس کے

باعث پوری دنیا میں جہاں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہاں کرکٹ کو بھی اس وبا کے باعث شدید نقصان پہنچا،

تمام ایونٹس غیر معینہ مدت تک کے لئے منسوخ کر دیئے گئے، آئی پی ایل بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا اور

عالمی کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے امکانات کے بارے میں بھی شدید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ

اس وبا کی وجہ سے ساری دنیا میں سفری پابندیاں معمول بن گئیں، لیکن بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) اور

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مابین ممکنہ آپشنز تلاش کرنے پر تبادلہ خیال ہوا رہا ہے اور امید ہے کہ دونوں بورڈز اس دورہ

کا کوئی ممکنہ حل نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں بورڈز کسی نہ کسی طرح اس

دورہ کو ممکن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ دونوں ٹیموں کے حق میں بھی بہت اچھا ہوگا۔ روہت نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو

اس دورہ کا آغاز سٹیڈیمز میں تماشایوں کے ساتھ ہو۔واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے 19۔2018ء میں آسٹریلیا کو اسکی سرزمین

پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر نئی تارخ رقم کی تھی۔ بھارتی ٹیم کینگروز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے

والی پہلی ٹیم بھی بن گئی تھی۔ روہت نے کہا کہ “مجھے ذاتی طور پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پسند ہے۔

جب بھی آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کا موقع آتا ہے تو یہ ایک الگ سا احساس ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں