سنجے دت

بھارتی اداکار سنجے دت، ریپر بادشاہ سمیت 40 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی گلوکار، گیت نگار، میوزک پروڈیوسر، اداکار، فلمساز اور ریپر ادیتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا جو کہ پیشہ ورانہ طور پر بادشاہ کے نام سے معروف ہیں اور بالی ووڈ کے مشہور و معروف ایکشن ہیرو سنجے دت سمیت 40 افراد کے خلاف ڈیجیٹل پائریسی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک میڈیا کمپنی نے ان شخصیات پر ڈیجیٹل پائریسی کا الزام عائد کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا افراد نے آئی پی ایل میچز اسٹریم کرنے کے حوالے سے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ گلوکار و ریپر بادشاہ مخصوص انداز کی موسیقی سے سامعین کو مدہوش کرنے کی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب ان پر یہ نئی افتاد آن پڑی ہے جس کے بعد آج وہ اپنے خلاف درج مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے مہاراشٹرا کے سائبر آفس کے روبرو پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں