تاپسی پنو

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کی بوائے فرینڈ میتھیاس بو سے شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو بھی پیا گھر سدھارنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے شادی کرنے والی ہیں، شادی میں بالی ووڈ کے کسی بھی اے لسٹ اداکار اور قریبی دوستوں کی شرکت کی توقع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاپسی اور میتھیاس کی شادی مارچ کے آخر میں ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فلم ‘ڈنکی’ کی اداکارہ کی شادی دو بڑی مخلتف ثقافتوں، سکھ مذہب اور عسائیت کے تحت ہونا طے پائی ہے۔تاپسی اور میتھیاس کی شادی کی تقریب شہر اودے پور میں منعقد ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں جبکہ جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا نہیں پسند۔یہی وجہ ہے کہ ان کا رشتہ حتیٰ کے شادی بھی میڈیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں