وزیراعلی سندھ

بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی ملاقات کی ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ نے صوبے بھر میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسائل کو اٹھایا۔

ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوران ملاقات وفاقی وزیر نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ وہ حیسکو اور سپیکو کو پہلے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت دینگے۔ دوسری جانب خرم دستگیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے وفاقی وزیر سے کراچی میں بجلی کے مسائل پر بھی بات کی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ آج سی ای او کے الیکٹرک سے کراچی میں بجلی کے مسئلے کو حل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں