ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ذرا سی بے احتیاطی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے جس کا فی الحال انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔عامر خان کو فیس ماسک کے بغیر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے تنقید میں اضافہ بھی ہوا۔حالیہ دنوں میں سامنے آنیوالی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان بغیر ماسک کے بچوں کے ساتھ باہر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔دوسری جانب عامر خان کو اپنے درمیان عام افراد کی طرح کھیلتے دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے۔ آخر میں عامر خان نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جاپان نے 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ کے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- پاکستانی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی کپ میں کارکردگی قابل تحسین رہی،وطن واپسی پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا،رانا مشہود
- غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ
- کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
- پاکستان کے بعد بھارت میں بھی اچانک طوفان، دہلی میں درخت اکھڑ گئے