کرونا وائرس

بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع

بہاولنگر(عکس آن لائن) حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سکولوں میں ہونیوالے امتحانات کو ملتوی کرکے بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی تعطیلات کے سبب بچوں کی اکثریت پورا کورس پڑھنے سے قاصر رہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کے فیل ہونے کی شرح بڑھنے کا امکان ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق اگر کرونا کیسز کی شرح برقرار رہی تو بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کیا جاسکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت باہمی مشاورت سے کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں