اسد قیصر

بوسنیا کے صدر کی اسد قیصر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔

جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے حصول کے لیے بوسنیا کے ساتھ تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بوسنیا سی پیک کے تحت ہونے والی معاشی سرگرمی کا حصہ بنے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

بوسنین صدر نے کہاکہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کے نگاہ سے دیکھتا ہے۔ شفیق جعفر ووچ نے کہاکہ بوسنین پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بوسنیا میں بے پناہ معاشی مواقع موجودہ ہیں جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں