مون سون بارشوں

بنگلادیش، بھارت اور نیپال میں طوفانی بارش، 200 سے زائد ہلاکتیں

ڈھاکہ (عکس آن لائن) جنوبی ایشیا میں مون سون بارشوں اور طوفان نے بڑے پیمانے میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں صرف بنگلا دیش، بھارت اور نیپال میں مجموعی طور پر 221 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مون سون کے آغاز ہی میں جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بارشوں، طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تینوں ممالک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

تینوں ممالک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہوئیں جبکہ سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز گرنے کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں