بلوچ طلبہ لاپتا

بلوچ طلبہ لاپتا کیس حساس معاملہ ہے، ریاست کو اپنی ذمے داری پوری کرنی ہوگی،عدالت

اسلام آباد(عکسں آن‌لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بلوچ طلبہ لاپتا کیس حساس معاملہ ہے، ریاست کو اپنی ذمے داری پوری کرنی ہوگی،عدالت نے بلوچ جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے کیس میں وفاق کی جانب سے سفارشات سے متعلق عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہاہے کہ توقع ہے

وفاقی حکومت کمیشن سفارشات کے تناظر میں تحریری آرڈر پاس کرے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیاکہ کیا وفاقی حکومت کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد میں دلچسپی رکھتی ہے یا نہیں ؟۔

جبری گمشدہ بلوچ طلبہ سے متعلق رپورٹ وفاقی حکومت دیکھے گی یا عدالت فیصلہ کرے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں