حکومت بلوچستان

بلوچستان، اسمارٹ لاک ڈاون میں15دن کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (عکس آن لائن) حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں جاری اسمارٹ لاک ڈاون میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی، کاروباری مراکز ہفتے میں 6روز صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاون میں15دن کی توسیع کر دی، محکمہ داخلہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز اور دکانیں ہفتے میں6دن صبح9سے شام7بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ سے جمعرات تک اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت دکانیں کھولی جائیں گی۔محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھی جائیں گی،

دودھ کی دکانیں، تندور، میڈیکل اسٹورز پورا ہفتے اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورینٹ24گھنٹے صرف پارسل، ٹیک اوے کی سہولت فراہم کرسکیں گے، انٹرسٹی، انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، مذہبی، سماجی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بھی15جولائی تک بند رہیں گے، سینما، پکنک پوائنٹس، شادی ہال،جم اور کلبز پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں