مائیکل بلوم برگ

بلوم برگ امریکی صدر منتخب ہوئے تو اپنی کمپنی فروخت کر دیں گے

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدواروں نے نامزدگی کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس دوڑ میں شامل ارب پتی بزنس مین مائیکل بلوم برگ کی مہم چلانے والے منتظمین نے کہا ہے کہ اگر بلوم برگ صدر منتخب ہوئے تو وہ اپنی کمپنی فروخت کر دیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکل بلوم برگ کی کمپنی ’’بلوم برگ ایل پی‘‘کی عالمی معیشت پر گہری نظر ہے اور وہ اس حوالے سے خبریں اور معلومات فراہم کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہے۔مذکورہ کمپنی کے زیادہ تر شیئرز کے مالک مائیکل بلوم برگ ہیں۔ بلوم برگ کی مہم کی ترجمان گالیا سیئن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مائیکل بلوم برگ کی ملکیت کمپنی ’’بلوم برگ ایل پی‘‘فروخت کر دی جائے گی۔ڈیموکریٹک پارٹی کے حتمی امیدوار تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے، تاہم اس سے قبل صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے سابق نائب صدر جو بائیدن، سینیٹر برنی سینڈرز سمیت دیگر نے پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں