مولا جٹ

بلاک باسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نے 150کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کردی

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن) معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ 150کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کردی فلم کو پاکستان متحدہ عرب امارات کینیڈا امریکہ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے فلمی شائقین سے خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی فلمی حلقوں کے مطابق شاہکار فلم جلد 200کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی تفصیلات کے مطابق ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں