آصف علی زرداری

بلاول پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کریں گے، آصف علی زرداری

کراچی (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔ٹوئٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر جاری کیے گئے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کے مزار پر کروڑوں لوگ اپنے عقیدے کے مطابق دعاوں کے تحفے ان کے نام کرتے ہیں، قاتلوں اور قتل کی سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو نے 3 سال کی مختصر مدت میں عوامی شعور کی ایسی شمع روشن کی جس کی وجہ سے عوام کا استحصال کرنے والے طبقات کے قلعے زمین بوس ہو گئے۔سابق صدر نے کہا کہ بھٹو شہید نے 5 سال میں ایک نئے پاکستان کی تعمیر کی، ایٹمی صلاحیت کے لیے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بے مثال ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا تو اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں