حلیم عادل شیخ

بلاول وفاقی حکومت کی فکر چھوڑیں، اپنی خیر منائیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول وفاقی حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سندھ حکومت کی خیر منائیں، کوئی شکاری بیمار ہوکر شکار نہیں کرتا، زرداری عدالت سے علا ج کے کرانے کے لئے رہا ہوئے ہیں۔

کپتان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ سب کا صفایا ہورہا ہے۔ ہم کسی کو بے گھر ہونے نہیں دیں گے، حکومت سکھر متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کردہ 200ایکڑ زمین سکھر متاثرین کو تاحال نہیں دی گئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کی مبین جتوئی کی جانب سے متاثرین کو اپنی زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے دشمن ملک میں فسادات کرانا چاہتے ہیں جو سازشیں کر رہے ہیں تمام تر سازشیں ناکام ہونگی۔ ملک مضبوط ہاتھوں ترقی کی راہ پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں