راناثنا اللہ

بلاول نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں ،پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنا ہے یانہیں اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا’رانا ثناء اللہ

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی،پیپلز پارٹی مخلص ہے تو باپ کے سینیٹر کو ساتھ ملاکر چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد موو کریں،پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی،سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کامعاملہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہوا ،پیپلزپارٹی کیساتھ صرف سینٹ کے لیڈر آف اپوزیشن کے انتخاب پرمعاملہ خراب ہوا،پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجا گیا نوٹس نہیں پھاڑنا چاہیئے تھا،میرے خیال سے بلاول بھٹو کا یہ بچگانہ عمل ہے،پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنا ہے یانہیں اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،پیپلزپارٹی اور اے این پی نے خود کو پی ڈی ایم سے الگ کرلیاہے،یہ بات غلط ہے کہ (ن)لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔

پیپلز پارٹی مخلص ہے تو باپ کے سینیٹر کو ساتھ ملاکر چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد موو کریںرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کو نیب نیازی گٹھ جوڑ انتقام کا نشانہ بنارہا ہے،نیب اورحکومت کا مقصد صرف مریم نواز کی گرفتاری ہے ،مریم نواز پر اراضی کیس بد نیتی پر مبنی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں عوام نے حکومتی بیانئے کو مسترد کردیا ،عوام نے اپنے ووٹ سے بتا دیا وہ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہے،خوشاب کے ضمنی الیکشن میں بھی عوام ہمارابھرپور ساتھ دے گی،میں امید کرتاہوں ڈسکہ کی طرح خوشاب میں بھی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں