عطااللہ تارڑ

بلاول بھٹو ہمیں مناظرے کا چیلنج دیتے پھر رہے ہیں آئیں آپ کو پنجاب کی ترقی دکھائیں ‘ عطا اللہ تارڑ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہمیں مناظرے کا چیلنج دیتے پھر رہے ہیں آئیں آپ کو پنجاب کی ترقی دکھائیں ،آپ پی کے ایل آئی میںسہولیات دیکھیں گے تو آپ کے ہوش اڑ جائیں گے اور آپ شرمندہ ہوں گے ،

اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن سے دستبردار ہو جائوں گا، کراچی کا وڈیرہ ابن وڈیرہ لاہور آیا ہے جس کے مقابلے میں نوازشریف کا ورکر ہے ،شیر چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہا ہے ،بلاول کے پاس انتشار اور کرپشن کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،8فروری کو این اے 127کے عوام بتائیں گے شیر تیر کا شکار کیسے کرے گا۔اپنے انتخابی حلقے میں خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپ جہاں جہاں جائیں گے ہر حلقہ میں نواز شریف کی ترقی کے نشان نظر آئیں گے ،

ہم نے خون پسینہ بہا کر صوبے کی تعمیر و ترقی کی لیکن پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے عثمان بزدار نے ایک اینٹ نہیں لگائی ،ہم نے جو منصوبے لگائے تھے اس کو ہی بہتر کر لیتے ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آتاہے منصوبے لگاتا ہے جس سے ترقی آتی ہے،نوازشریف معیشت کا پہیہ چلانے کا ماہر ہے ۔ انہں نے کہا کہ ہم نے 2018میں آٹا بجلی اور پیٹرول سستی کئے پھر 9 مئی والے آئے جن کے دو ،دو امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی والوںنے سیاست کی خاطر ملکی دفاع تنصیبات پر حملے کیے،مشاہد اللہ خان مرحوم کہا کرتے تھے آپ روئیں گے لیکن انہیں چپ کروانے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین پر منشیات کے جھوٹے مقدمہ بنانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں ،روشن پاکستان کو اجاڑنے والے پی ٹی آئی والے ہیں، وہ 9 مئی والے اورہم 28مئی والے ہیں ،ہم نے اٹھائیس مئی پر چاغی پہاڑ پر پہلا اسلامی دنیا کا ایٹم بم بنایا تو بھارت کے مقابلے میں چھ دھماکے کئے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو مناظرے کے چیلنج دیتے پھر رہے ہیں اورکہتے ہیں شیر کا شکار کرنا ہے،

میں سیاسی کارکن ہوں تم پارٹی کے چیئرمین ہوگے تو اپنے گھر پر ہو گے،پیپلزپارٹی والے تو کرپشن کے بادشاہ ہیں ،انہوں نے عوام کو 300یونٹ بجلی کیا دینی ہے یہ تو عوام کی جیب سے 300روپے بھی نکال لینے والے ہیں۔ انہوںنے کہا کہکراچی کا امن خراب ہوا ،وہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتہ خوری تھی تو وہاں کی عوام نے نواز شریف کو آو از دی ، نواز شریف نے کراچی کا امن اور وشنیوں کو بحال کیالیکن وہاں پر 15سال سے حکومت کرنے والوںنے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ان کاکرپشن کا ایجنڈا ہے ،یہ کہتے تخت لاہور ہے ، بھئی یہاں تو یونیورسٹیاں بنتی ہیں، پل بنتے ہیں ، آپ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں،

عطااللہ تارڑ بلاول کا ایجنڈا ہے حلقہ کو تباہ کردیں ،یہ پندرہ سال پیچھے لے جانا چاہتا ہے،شیر چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہا ہے بلاول انتشار و کرپشن کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، آٹھ فروری کو این اے 127کی عوام بتائیں گے شیر تیر کا شکار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتا لاہور میں ایک ہسپتال تو بتا دیں انہیں تو لاہور کے راستے معلوم نہیں ،لاہوریوں اور پنجابیوں کو للکارتے ہو ،آئو تمہیں کسی دن پی کے ایل آئی لے کر چلوں، بلاول بھٹو کوچیلنج کرتا ہوں پی کے ایل آئی آئو اگر تم شرمندہ نہ ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہو جائوں گا۔

انہوںنے کہا کہ ہم میگا پراجیکٹ کے تحت سیوریج کا نظام درست اور واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے،جہاں جہاں سے گزرتے ہیں وہاں وہاں شیر کی دھاڑ آتی ہے ،کراچی میں روٹی کپڑا مکان کا کھوکھلا نعرہ لگایا پانی تک چھین لیا ہے ،سمندر کا پانی صاف کرکے لوگوں کو نہیں دیا ،سیاسی لوگ بھتہ لیتے ہیں اورپیسے لے کر عوام کو پانی دیا جاتا ہے۔

ا نہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا منشور متوازن منشور ہے اس میں خواتین اقلیتوںسمیت تمام طبقات کیلئے جامع پلان ہے، معیشت کی بحالی کیلئے سمت دکھائی گئی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لیپ ٹاپ اور روٹی دیتی رہی تو پی ٹی آئی والے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بناتے رہے ۔اس موقع پر عمر سہیل ضیاء بٹ اور ملک شہباز کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں