بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پی پی چیئرمین نے شہدا کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہدا کے لیئے بلند درجات کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ شہید جوان قوم کے ماتھے جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی بیخ کنی کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں