نئے وزیر اعظم

بغداد، نئے وزیر اعظم کے سخت اقدامات، سابق وزیر اعظم سمیت متعدد وزرا جبری ریٹائرڈ

بغداد(عکس آن لائن)عراقی وزیر اعظم مصطفی الا کاظمی نے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور کابینہ کے تمام وزرا کو ریٹائر کر دیا ہے، احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں قید میں ہونے والے شہریوں کی رہائی، تاخیری کی شکار ریٹائرڈ افراد کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق کاظمی کی جانب سے جاری کردہ قرار داد کے ذریعے عبدالمہدی اور کابینہ کے 22 ارکان کو ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔5 روز قبل عہدے پر فائز ہونے والے وزیرِ اعظم کاظمی نے کیے گئے فیصلو ں کے دائرہ کار میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں قید میں ہونے والے شہریوں کی رہائی، تاخیری کی شکار ریٹائرڈ افراد کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے ۔

کاظمی کے ان فیصلوں کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ کے ایام میں بعض اہم فیصلے کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں کو سہل بنائے جانے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں