جاوید شیخ

بطور ہیرو عروج کے دور میں منفی کردارادا کرنا بڑا مشکل ہوتاہے ‘جاوید شیخ

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میرے کیرئیر کی یادگار فلموں میں ”جو ڈر گیا وہ مر گیا ”بہترین فلم تھی،اس فلم میں پہلی مرتبہ ولن کا کرداراداکیا جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے اس کے بعد بھی کئی فلموں میں منفی کردارادا کئے اور میرے پرستاروں نے مجھے ہیرواور ولن دونوں کرداروںمیں پذیرائی دی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب کوئی اداکار بطور ہیرو عروج کے دور سے گزر رہا ہو تو اس کیلئے منفی کردار ادا کرنا بڑامشکل ہوتا ہے لیکن میں نے رسک لیا اورکامیابی حاصل کی ،میرے خیال میں اصل فنکار وہی ہے جو خود کو ہر کردار میں ڈھال لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں