برسیم کی فصل

برسیم کی فصل پر بیماریوں کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں

قصور ۔(عکس آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران برسیم کی فصل پرجڑ اور تنے کے گلاؤکی بیماریوں کے حملہ کاخدشہ ہے لہذاکاشتکار احتیاطی، حفاظتی، تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ برسیم ایک غذائیت سے بھرپور چارہ ہے جس کو ربیع چاروں کا بادشاہ کہاجاتاہے جبکہ برسیم کی فصل سے چار سے پانچ کٹائیاں حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جڑ اور تنے کے گلاؤکی بیماریاں برسیم کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں اوریہ بیماریاں وائٹ مولڈ پھپھوندکے حملہ سے پیداہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں