براڈ شیٹ کمیشن

براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال

لاہور(عکس آن لائن)وزارت قانون و انصاف نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے براڈشیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔مراسلے میںدرخواست کی گئی ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کے لئے پولیس کی دو گاڑیاں( ایک اسکارٹ کیلئے چارمسلح پولیس اہلکاروں پر مشتمل، ایک جیمبر گاڑی اوردو گارڈز کے ہمراہ )مہیا کئے جائیںجو پی ایم آئی سی کی پرانی عمارت میں تحقیقات کریں گے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیوٹی پرتعینات کرنے والے اہلکاروزارت قانون و انصاف کے سیکشن آفیسر ( جنرل )ارشدعلی صدیقی کو رپورٹ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں