حسن نصراللہ

بحیرہ احمر اور عراق میں حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ

بیروت(عکس آن لائن)یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حالیہ مغربی حملوں کے بعد لبنانی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے لبنانی میڈیا کی طرف سے رپورٹ کی گئی ایک تقریر میں مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن غلط فہمی میں ہیں۔ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے حالیہ حملوں سے حوثی حملے رک جائیں گے تو ان کی غلط فہمی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل ناکامی سے دوچار ہے اور ایک گہری کھائی میں گر رہا ہے۔

اس کے تجزیہ کار تصدیق کرتے ہیں کہ جنگ میں اسرائیل کو شکست فاش کا سامنا ہے۔ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن سے قبل تل ابیب کے طے کردہ اہداف کے اسے حاصل نہیں ہوئے۔ اس کا مقصد حماس کو سیاسی اور عسکری طور پر ختم کرنا اور قیدیوں کو واپس کرنا تھا۔

مگر اسرائیلی ریاست ابھی تک اس میں بری طرح ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہاسرائیلی نقصانات پریشان کن ہیں، خاص طور پر جب تل ابیب نے 100 دنوں کے اندر اسرائیلی فوج کی صفوں میں 4,000 مستقل زخمیوں کا اعلان کیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ تعداد 30,000 تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے یمن، عراق، شام اور لبنان سے حملوں کو روکنے کو بھی غزہ پر اسرائیلی جنگ کو روکنے سے منسلک کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں