نیپرا

بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7روپے 13پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

لاہور( عکس آن لائن)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کی جانے لگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45روپے 60پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

فرنس آئل سے 35روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں