بجلی پیدا

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں مئی 11.95 فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات

میں 11.95 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران

درآمدات کا حجم 127.1 ملین ڈالر تک کم ہو گیا .

جبکہ مئی 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 144.3 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران بجلی پیدا

کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 17.2 ملین ڈالر یعنی 11.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں