اشرف بھٹی

بتایا جائے آئی ایم ایف ریٹیلرز سے کس طرح کا ٹیکس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ بتایا جائے آئی ایم ایف کی جانب سے ریٹیلرز سے کس طرح کا ٹیکس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، کاروباری طبقہ تو پہلے ہی کئی طرح کے ٹیکسز ادا کر رہا ہے ، ہر ماہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد گیس کے نرخ کئی گنا بڑھانے کا فیصلہ نا قابل قبول ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کسی بھی طرح کے فیصلے سے قبل اعتماد میں لیا جائے ، پاکستان میں کب تک ٹیکسیشن نظام میں تجربات کئے جاتے رہیں گے ، اس نظام کا مضبوط ڈھانچہ کیوں نہیں بنایا جاتا ،جو لوگ قابل ٹیکس آمدن رکھتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور پہلے سے ٹیکس دینے والوں کے لئے شرح کم کر کے انہیں ریلیف دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے یوٹیلٹی بلوں کے ساتھ اضافی ٹیکسوں کابوجھ نہیں اٹھایا جا سکتا ۔ حکومت ٹیکس کے نظام کے حوالے سے ایک ہی بار سٹڈی کرائے ۔ انہوںنے کہا کہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بوجھ ڈالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو بغیر شنوائی مسترد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں