عمران خان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد (عکس آن لائن)تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں