جمی شیرگل

بال کٹوانے پر والدین نے ڈیڑھ برس بات چیت نہیں کی، جمی شیرگل

کراچی (عکس آن لائن)معروف بھارتی اداکار جمی شیرگل کے والدین نے ان سے ڈیڑھ برس تک بات چیت نہیں کی جسکی وجہ جمی کا اپنے بال کٹوانا تھا۔

اس حوالے سے 53 سالہ جمی کا کہنا ہے کہ یہ انکی غلطی تھی۔فلم ماچس سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والے جمی شیر گل نے شہرت فلم محبتیں (2000) سے حاصل کی۔ جس کے بعد میرے یار کی شادی ہے (2002) اور منا بھائی ایم بی بی ایس (2003) سمیت متعدد فلموں میں کام کرکے فلم بینوں کی توجہ حاصل کی۔

تاہم نوجوان نظر آنے والے امیج کے حامل جمی چاکلیٹ بوائے رول سے کچھ زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی پروجیکٹس سائن کیے ہیں جس میں ماضی سے مختلف کرداروں کو ترجیح دی ہے۔اپنے گھر والوں کی پسندیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے جمی کا کہنا تھا کہ انکے والدین نے ڈیڑھ برس تک ان سے بات چیت بند کیے رکھی۔

اسکی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ میں نے والدین کو بتائے بغیر اپنے بال کٹوالیے تھے جو انہیں بہت اچھے لگتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں