سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ خان 57برس کے ہوگئے

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان57برس کے ہوگئے۔ سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا حقیقی نام عبدالرشید سلیم ہے۔ ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔ سلمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تھا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا۔ سال 1989 میں سلمان خان کو فلم میں نے پیار کیا میں کام کرنے کا موقع ملا۔

نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم فیئر کے ڈیبیواداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد سلمان خان نے کامیابی کی راہ میں پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ سلمان خان تقریبا ڈھائی دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں