بوبی دیول

بالی ووڈ میں بطور اداکار مجھے سنجیدہ نہیں لیا گیا، بوبی دیول کا شکوہ

ممبئی(عکس آن لائن) بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمندر کے بیٹے بوبی دیول کا کہنا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں بطور اداکار کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 54سالہ بابی دیول نے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے 28سالہ کیرئیر میں کئی ناکامیاں دیکھیں مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

بالی ووڈ میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ وہ ایک سٹار ہوا کرتے تھے مگر اسٹارڈم زیادہ دیر تک نہیں چلتی وہ اداکار ختم ہو گیا۔بوبی دیول نے شکوہ کیا کہ انڈسٹری میں انہیں بطور اداکار سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات جانتا تھا کہ ان کے پاس صلاحیت ہے لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنے لئے جن پراجیکٹس کا انتخاب کیا وہ ان کے کام نہیں آسکے جس کے بعد انہوں نے بطور اداکار خود پر مزید محنت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں