محکمہ زراعت

باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں جبکہ باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایاجاسکتاہے

۔انہوں نے کہاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پرمحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں