آم کے باغبان

باغبان آم کے باغات میں کبیرہ وصغیرہ عناصرکی کمی نہ آنے دیں، ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور۔ (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے باغبانوں کو کہاہے کہ آم کے باغات میں نائٹروجن،فاسفورس، پوٹاش، بوران، زنک، آئرن، میگانیز، کاپرکی کمی آم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے لہذاباغبان آم کے باغات میں کبیرہ وصغیرہ عناصرکی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ جس باغ میں کبیرہ و صغیرہ عناصرپورے ہوں گے وہاں نہ صرف پھل کا معیار شاندار ہوگابلکہ پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی سے بہترین پیداواربھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ باغبان آم کے چھوٹے پودوں میں گوبرکی گلی سڑی کھاد30سے 40کلوگرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 80 سے 120کلو گرام فی پودا ڈالیں اسی طرح فاسفورس کھادوں میں ٹی ایس پی یا ڈی اے پی چھوٹے پودوں کے لئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی پودا جبکہ بڑ ے پودوں میں 2کلوگرام فی پوداڈالیں نیزپوٹاش کھادوں کی فراہمی کیلئے چھوٹے پودوں میں پوٹاشیم سلفیٹ آدھا کلو گرام سے 1کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں ڈیڑھ سے 2کلوگرام فی پوداڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں