آم کے باغبان

باغبانوں کو جنوری کے وسط تک آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصورنے باغبانوں کو جنوری کے وسط تک آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وہ پودوں پر نئی منزلیں نہ نکلنے دیں نیزرواں ماہ کے دوران ہرقسم کی پھوٹ کوکاٹنے کے علاوہ موثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں جنوری میں خوابیدگی کی حالت میں رکھیں تاکہ پودوں میں بڈانڈکشن کاعمل مکمل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہوکر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھانابھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان پودے میں غیرضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اور پودے میں نئی آنیوالی پھوٹ کی چیکنگ اور اسکی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنائیں۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں