باغبانوں

باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحت منداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے اور اسلئے پیوندکاری کاطریقہ اور پیوندی لکڑی کادرست انتخاب پودوں کی بڑھوتری پر گہرااثر چھوڑتاہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل ٓباد نے باغبانوں سے کہاکہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لینی چاہیے جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور انہی پودوں کی صرف پیوندی لکڑی لی جائے جن پر پھل اچھے اور ایک جیسی قد وقامت کے ہوں۔

انہوں نے بتایاکہ وسط مارچ سے اپریل تک کا مہینہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے زبردست اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کے استعمال کے دوران خیال رکھاجائے کہ یہ لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے جبکہ اس کی موٹائی پنسل سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کی عمر 9 سے 12 ماہ تک ہونابھی ضروری ہے تاہم کانٹے دار پیوندی لکڑی کے استعمال سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ اگر پیوندی لکڑی کے چشموں کا پھٹا ہو گیاہو تو اس لکڑی کاانتخاب نہیں کرناچاہیے کیونکہ وہ پیوند کے قابل نہیں رہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں