باغبانوں

باغبانوں نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنا کرناچاہیے،ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد(عکس آن لائن):جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے کہا کہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنا کرناچاہیے جبکہ گرمیوں کے موسم میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلاتھوتھا اور چونے کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھاجاسکتاہے نیز انہوں نے باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ نئے لگائے جانیوالے باغات میں شروع کے چند سالوں میں جنتر کاشت کرنے سے پودوں پر گرمی کا اثر کم پڑتاہے اسلئے پودوں کی افزائش نسل بہتر ہوتی ہے اورانہیں شدید گرمی سے نقصان پہنچنے کااحتمال بھی کم سے کم ہو جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلاتھوتھا اور چونے کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتاہے کیونکہ اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتاہے۔انہوں نے کہاکہ باغات کے ارد گرد باڑ کے طور پر لگائے ہوئے اونچے درختوں کی گھنی ہوا توڑ باڑیں بھی پودوں اور پھل کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اسلئے ان ہوا توڑ باڑوں کی کانٹ چھانٹ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اسلئے ان پودوں پر سرکنڈے، پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما میں زیادہ ہل چلانے اور گوڈیاں کرنے سے زمینی درجہ حرارت ناموافق حد تک بڑھ جاتا ہے جو کہ پودوں کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں