باسمتی چاول

باسمتی چاول کی بر آمدات میں تین ماہ کے دوران 87.35 فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسلام آباد۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران باسمتی چاول کی بر آمدات میں 87.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار 669 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 16 ہزار 396 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی بر آمدات2 لاکھ 12ہزار 873 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 30 ہزار 718ملین روپے تک پہنچ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 14ہزار 322 ملین یعنی 87.35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں