وسیم اکرم

بارش میں ڈوبے کراچی اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، وسیم اکرم

کراچی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی میں ہونے والی بارش کے

بعد شہر کی حالت زار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بارش میں ڈوبے کراچی

اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا

کہ بارش میں ڈوبے کراچی کی ویڈیوز اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔سابق کپتان

وسیم اکرم نے کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا بارش میں

ڈوبے کراچی کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے

کہا کہ کراچی میں نکاسی آب حل طلب مسئلہ ہے، ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے

پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وسیم اکرم

کراچی کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم

اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے اور اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے

تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے

غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں