بابر اعظم

بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیینامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بابراعظم نیآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں