کیرن جین پیئر

بائیڈن کو خفیہ دستاویزات کی موجودگی کا علم نہیں تھا، وائٹ ہائوس

واشنگٹن (عکس آن لائن )وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی رہائش گاہ سے ملنے والی خفیہ دستاویزات اس دور کی ہیں جس میں وہ نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ صدر نہیں جانتے یہ خفیہ دستاویزات واشنگٹن کے کسی تحقیقی مرکز میں یا ولیمنگٹن میں ان کے گھر میں موجود تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ بائیڈن کو ان خفیہ دستاویزات کے مواد کا علم نہیں تھا۔

وائٹ ہائوس نے کہا کہ اسے جو بائیڈن کے ولیمنگٹن ڈیلاویئر میں نجی گھر سے خفیہ دستاویزات کی معمولی تعدادملی ہے، جو براک اوباما کے دور میں نائب صدر کے طور پر ان کے دور سے متعلق ہیں۔ڈیموکریٹک صدر کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے وابستہ بین بائیڈن ریسرچ سنٹر کے ایک لاک سیف میں چھوٹی تعداد میں خفیہ دستاویزات ملی ہیں، جہاں پہلے بائیڈن کا دفتر تھا۔ تاہم اس کے معاونین کو دستاویزات کی کم از کم ایک اضافی کھیپ ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں